پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ ن کےایک رکن اسمبلی کے دہشتگردوں کے ساتھ روابط کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیگی رکن اسمبلی کے دہشتگردوں سے تعلقات کا انکشاف پنجاب کے ضلع جھنگ اور فیصل آباد سے گرفتار دہشتگردوں نے تفتیش کے دوران کیا۔
رپورٹس میں رکن اسمبلی کےبارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں اور نہ ہی یہ بتایا گیاہے وہ قومی اسمبلی کے رکن ہیں یا صوبائی کے۔
دوران تفتیش ایک گرفتار شدت پسند
نےانکشاف کیاکہ متعلقہ رکن اسمبلی کارروائی میں سہولت فراہمی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مدد بھی کرتے رہے ہیں۔
رپورٹس میں ذرائع کےحوالے سے بتایا گیاہے کہ دہشتگردوں سے تعلقات کے بارے میں حکومت کو آگاہ کردیا گیاہے تاہم اب تک اس رکن اسمبلی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔