لیاری گینگ وار کے اہم ملزم عزیر بلوچ کی حوالگی کے لئے دبئی جانے والی سندھ پولیس کی ٹیم کو وفاقی حکومت سے اجازت نہ مل سکی۔

کراچی: (دنیا نیوز) دبئی میں گرفتار لیاری گینگ وار کے اہم ملزم عزیر بلوچ کی حوالگی کے لئے سندھ پولیس کی تین رکنی ٹیم نے دبئی روانہ ہونا تھا۔ ٹیم کی تمام تیاریاں مکمل تھیں لیکن تاحال ٹیم کو

وفاقی حکومت کی جانب سے دبئی جانے کی اجازت نہیں مل سکی۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی سی آئی ڈی سمیت تین افسروں کے ویزہ کی معیاد چودہ روز میں ختم ہو جائے گی۔ ذرائع کہتے ہیں ٹیم کو اگر بروقت دبئی روانگی کی اجازت نہ ملی تو ان کے ویزے ختم ہو جائیں گے۔

Lagta nahein keh wafaqi hakoomat kissi bhi operation mein serious hai . time pass kar rahi hai nah karachi operation nah hi kissi aur operation mein N hakoomat sanjeedgi nahein dikha rahi .