15 Oct 2014
پی ٹی آئی استعفے کیوں کنفرم نہیں کررہی
http://urdu.aaj.tv/national/2014/10/…7_2_story.html
دشمنوں کی اُڑائی گئی اس جھوٹی خبر پر اب پی ٹی آئی مخالف حضرات خواہ مخواہ پی ٹی آئی کو ایک منافق جماعت کہیں گے جس کے اراکین اسمبلی استعفے دینے کے بعد بھی اسمبلی سے تنخواہیں وصول کرتے ہیں، مخالف اب یہ کہیں گے کہ اچھا! تو یہ وجہ تھی کہ قومی اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق نہیں کررہی پی ٹی آئی۔
بعض مخالف اپنے پٹواری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے یہ بھی کہیں گے کہ ان اسمبلیوں کو جعلی اور دھاندلی کی پیداوار قرار دینا اور انہی سے مراعات بھی وصول کرنا انتہائی کمینگی کا مظہر ہے۔
لیکن ہمیں کیا؟؟ پٹواری ایسا پروپیگنڈا کرتے رہتے ہیں، تحریک انصاف کا ایسے جھوٹے اور من گھڑت پروپیگنڈے سے نہ کچھ بگڑا ہے اور نہ بگڑے گا۔
رہی بات شاہ محمود قریشی کے اپنے گھر کی بجلی منقطع کرنے کے خلاف نورا عدالت سے اسٹے آرڈر لینے کی تو یہ شاہ محمود قریشی کا ذاتی فعل ہے جس سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں۔
اسمبلی کس منہ سے جاتے ہو غالب
شرم تم کو مگر نہیں آتی