کوئٹہ : ﴿سچ ڈاٹ ٹی وی﴾ بلوچستان اسمبلی میں الطاف حسین کی تقریر کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پر پابندی لگائی جائے۔

بلوچستان اسمبلی میں الطاف حسین کی متنازعہ تقریر کے خلاف قرارداد وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پیش کی ۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم پر پابندی لگائی جائے۔ قرارداد پر ایوان کے 113 ممبران نے دستخط کیے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کا یہ موقف آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتا ہے ۔
وزیر داخلہ بلوچستان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرنے کی درخواست بھی کی ۔ یاد رہے کہ الطاف حسین کی تقریر پر تمام سیاسی جماعتوں اور پاک فوج نے بھی سخت موقف اختیار کیا ۔