Khyber Pakhtunkhwa government will pay monthly stipends to girl students of primary schools

Khyber Pakhtunkhwa government will pay monthly stipends to girl students of primary schools
 Khyber Pakhtunkhwa government will pay monthly stipends to girl students of primary schools

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں پرائمری اسکولز میں بچیوں کا ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کے بعد پشاور میں امریکی قونصل خانہ بند کرانے پر بھی غور ہو سکتا ہے۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ کچھ لوگ قومی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دے رہے ہیں۔ پاکستان اندرونی معاملات میں خود مختار نہیں ہے وقت آ گیا ہے کہ ملک کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے مفت طبی سہولیات دینے کے لئے ایک ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ پرائمری اسکولوں میں زیر تعلیم بچیوں کو ماہانہ دو سو روپے وظیفہ دینے کے لئے دو سو ملین روپے رکھے گئے ہیں۔