Nawaz Sharif by not implementing the death penalty proved the political maturity:Asif Zardari appreciates Nawaz Sharif

Nawaz Sharif by not implementing the death penalty proved the political maturity:Asif Zardari appreciates Nawaz Sharif

safe_imaNawaz Sharif by not implementing the death penalty proved the political maturity:Asif Zardari appreciates Nawaz Sharifge

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے سزائے موت پر عمل درآمد نہ کرنے کی ہماری حکومتی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے عقلمندی اور سیاسی پختگی کا ثبوت دیا ہے۔ ہفتے کو اپنے ایک بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا ملک کے موجودہ حالات اور مذہبی لوگوں کے خیالات کو مدنظر رکھ کر حکومت کو اس مسئلے کا تفصیلی جائزہ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کرکے حکومت نے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ کسی دباﺅ کے تحت گزشتہ حکومت کے فیصلے کو بدلنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ جن ممالک میں انصاف کا نظام مضبوط بنیادوں پر قائم ہے وہاں بھی سزائے موت کو ختم کردیا گیا ہے تاکہ غلط فیصلوں کی بنا پر کسی کی جان نہ چلی جائے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کئی بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت پاکستان حقوق کے بنیادی معاہدوں پر عمل کرنے کا پابند ہے ان کا کہنا تھا کہ سول اورپولیٹیکل رائٹس کے دوسرے پروٹوکول پر دستخط کرنے کے بعد پاکستان پر سزائے موت ختم کرنا لازمی ہے اور پاکستان زیادہ عرصہ اس فیصلے کی پہلوتہی نہیں کرسکتا۔