کیا آپ کو انصاف فراہم کرنے والے مغربی ممالک کے معاشروں میں اور آپکے پاکستانی معاشرے میں انصاف اور ظلم کا یہ فرق نظر آتا ہے؟
کہاں ہیں وہ اہل وطن جن کا دعوی ہے کہ وہ متحدہ کے خلاف تعصب نہیں رکھتے؟
کہاں ہے وہ پاکستانی میڈیا جو متحدہ پر تو ہر وقت تلواریں سونت کر کھڑا ہوتا ہے؟
کوئی ہمارے گلے و شکایت کا جواب نہیں دیتا۔ ہر کوئی ہمارا معاملہ آتے ہی اپنا منہ ریت میں دے ڈالتا ہے اور آنکھیں بند کر لیتا ہے اور کانوں سے بہرا ہو جاتا ہے۔
پھر دعویٰ ہے کہ پاکستان ایک “اسلامی” ملک ہے اور یہ کرم فرما “مسلمان” ہیں۔
انہیں اپنی ایسی ‘مسلمانیت’ پر فخر کرنے کی بجائے اپنے ان منافقانہ رویوں پر شرم کرنی چاہیے۔