Secretary Election Commision reaffirms use of magnetic ink

Secretary Election Commision reaffirms use of magnetic ink

Secretary Election Commision reaffirms use of magnetic ink

اسلام آباد(دنیا نیوز)الیکشن کمیشن نے وزیر داخلہ چودھری نثار کا بیان مسترد کر دیا،سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ملک بھرمیں مقناطیسی سیاہی استعمال ہوئی،مقناطیسی سیاہی ہر ضلع میں پہنچانے کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔


سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے وزیر داخلہ چودھری نثار کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنرز نے تمام ریٹرننگ افسروں کو مقناطیسی سیاہی پہنچائی جس کا ریکارڈ موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقناطیسی سیاہی نادرا کے دیئے گئے معیار کے مطابق تیار کی گئی۔مقناطیسی سیاہی میں لوہے کے ذرات استعمال کیے گئے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کے ساڑھے چار لاکھ پیڈ استعمال ہوئے۔وزیر داخلہ چودھری نثار نے بیان دیا تھا کہ عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی استعمال ہی نہیں ہوئی۔