What do you think ??

What do you think ??

admin plz dont merge

جن دوستوں کو گراں گزرے ..پیشگی معذرت 
قادری صاحب والے معاملے میں فائدہ کس کا اور نقصان کس کا …ایک سادہ سا سوال ہے کا کیا حکومت اتنی سادہ اور بیوقوف ہے کہ اپنی حرکتوں سے قادری صاحب کے غبارے میں ہوا بھرے جائے.حکومت کو یہ اندازہ اچھی طرح سے ہے کہ قادری صاحب کنٹینر سے باہر نکلنے والے نہیں اور قادری صاحب خود اپنے کارکنوں کی طرح سامنے آ کر مقابلے پر تیار نہیں ..عوامی تحریک کے کارکن اپنے لیڈر کے واسطے جان کے نذرانے پیش کر چکے

اور یہ پروپگنڈہ کہ قادری صاحب عمران خان کا شو چرا لیں گیں ..میری ناقص راۓ میں قادری /قاف لیگ /شیخ اتحاد میں شامل ہونے سے بہتر ہے کہ ان سے الگ رہ کر ناکام ہو لیا جاۓ ..میڈیا پر ایک بار پھر یہ ڈھول پیٹا جاۓ گا کے خان صاحب قادری صاحب کے ساتھ شامل کیوں نہیں ہوتے ..خان صاحب کی یہ بھیانک غلطی ہو گی کیونکہ جس دن ایسا ہوا یہی میڈیا قادری صاحب کو چھوڑ کر خان صاحب کے لتے لینا شروع کر دے گا ..نون لیگ اگر قادری صاحب کو ہیرو بنانے پر تلی ہے تو یہ باقاعدہ سوچے سمجھے طریقے سے ہے .

ہاں جس دن قادری صاحب اپنا فرار کا راستہ بند کر کے اپنے کارکنوں سے آگے نظر آئیں گیں تو اس دن انہیں کسی عمران خان کی مدد کی ضرورت نہیں رہے گی.عوام نام کی مخلوق کو جس دن کسی بھی انقلابی کی آواز میں خلوص نظر آیا تو ممکن ہے کھیل اور کھلاڑی تبدیل ہو جائیں 


وزیرستان میں شروع ہونے والے آپریشن اور ہجرت کرنے والوں کے مسائل پر توجہ نہ ہونے کا برابر ..سندھ اور پنجاب نام کے بڑے بھائی پہلے ہی اپنے دروازے بند کر چکے ..الله نہ کرے کہ کبھی ان پر کوئی مصیبت آیے اور پختونخوا سکون میں ہو ..
عوام کے اصل مسائل پر کسی کا دیہان نہیں..امن .روزگار صحت تعلیم بنیادی سہولتیں ؟؟؟؟..بجٹ کے نام پر جھوٹ کا پلندہ !! ..اس قسم کی صورتحال میں حکومت وقت گزاری میں مصروف ہے